پی ایس ایل 3کے سپرفائنل کیلئے کراچی میں تیاریاں جاری

پی ایس ایل 3کے سپرفائنل کیلئے کراچی میں تیاریاں جاری

  

کراچی(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ تھری کے سپرفائنل کیلئے کراچی میں زوروشورسے تیاریاں جاری ہیں۔کراچی میں 25مارچ کو شیڈول پی ایس ایل فائنل کیلئے تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئیں، شہرقائدمیں جگہ جگہ ویلکم بینرزاورکھلاڑیوں کیپوسٹرزلگادئیے گئے۔ کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر کھلاڑیوں کے قدآورپوسٹرز اورخیرمقدمی بینرزلگادئیے گئے ہیں، روڈ کے دونوں اطراف رنگ برنگے پھول خوبصورت منظرپیش کررہے ہیں۔شہرمیں کئی مقامات پرایل ای دی لائٹس لگائی گئی ہیں جس سیرات کیوقت شہرجگمگا رہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے باہرکی سجاوٹ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے، اطراف کی سڑکوں کی استرکاری اورسنگلزکی درستگی کا کام کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کیلئے سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں، شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے دروازیدوپہر12بجے کھلیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کیاطراف ساڑھے8ہزارپولیس اہلکاراور16سوٹریفک اہلکارتعینات ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -