موصل میں بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ مقابلوں کاانعقاد

موصل میں بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ مقابلوں کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیٹ نیوز) عراقی شہر موصل میں تین سال کے بعد ایک بار پھربین الاقوامی پیراگلائیڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں دنیا بھر سے سینکڑوں ٹیمیں اور پیرا گلائیڈرز اپنی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ پیش کرتے دکھائی دیئے۔ اس پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ کیلئے قدرتی حسن سے مالامال دلکش پہاڑی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں یہ ماہر پیرا گلائیڈرز آسمان پر رنگین پتنگوں سے رنگ بکھیرتے اور اونچی اْڑان بھرتے دکھائی دیئے۔
بیک وقت ہزاروں پیرا گلائیڈرز نے بلند پہاڑوں کے درمیان گہرے بادلوں میں ڈھکی وادی میں ایک ساتھ اْڑان بھری اور اپنی مہارت کا ثبوت پیش کیا۔ پیراگلائیڈنگ کے اس عالمی مقابلے میں جرمنی ، اٹلی، سپین، فرانس ، برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔