قومی ایمچور گالف کپ کا شیڈول جاری

قومی ایمچور گالف کپ کا شیڈول جاری

  

پشاور(سپورٹس رپورٹر) 57 ویں قومی ایمچور گالف چیمپیئن شپ 29 مارچ سے کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر علی حیدر کا کہنا تھا کہ ایمیچور مین، سینئر ایمیچور اور ایمیچور لیڈیز کی کیٹیگریز میں 200گالفرحصہ لینگے۔

ایمیچور مین کیلئے 100، سینئر ایمیچور کے لئے 75 جبکہ خواتین کی کیٹیگری کیلئے 25 گالفرز نے انٹری کروائی ہے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ سب سے پرانا اور گالف فیڈریشن کا کلینڈر ایونٹ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -