اسلام آباد گیٹ وے کے سرکاری عازمین حج کی تربیت25مارچ سے شروع ہو گی

اسلام آباد گیٹ وے کے سرکاری عازمین حج کی تربیت25مارچ سے شروع ہو گی
اسلام آباد گیٹ وے کے سرکاری عازمین حج کی تربیت25مارچ سے شروع ہو گی

  

لاہور (انٹرویو: ڈویلپمنٹ سیل) اسلام آباد گیٹ وے کے سرکاری عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ 25 مارچ سے شروع ہو گا ،پہلا ٹریننگ پروگرام 25مارچ کو چکوال میں ہو گا،حاجی کیمپ اسلام آباد سے جانے والے عازمین حج کی ملٹی میڈیا ٹریننگ کا جامعہ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے 19اپریل تک 32مقامات پر تربیتی پروگرام ہوں گے جس میں حاجی کی شرکت لازمی ہے،عازمین حج کو SMSاور خطوط کے ذریعے اطلاع دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حج اسلام آباد قاضی سمیع الرحمن نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے بتایا کی انتظامی امور کے ساتھ ساتھ مناسک حج کی آسان ادائیگی کی ٹریننگ دیں گے،ماسٹر ٹرینر کی ذمہ داریاں لگا دی گئی ہیں ،ٹریننگ پروگرام میں میں خود اور میری ٹیم کے ارکان شریک ہوں گے،ملٹی میڈیا کے ذریعے بھی ٹریننگ ہو گی سی ڈی اور کتاب اور دیگر چیزیں بھی فراہم کریں گے،قاضی صاحب نے بتایا کہ25مارچ کو چکوال میں جامعہ مسجد عید گاہ تحصیل تلہ کنگ،ایبٹ آبادمیں جلال بابا ایڈیٹوریم ،26مارچ کوایبٹ خان میں جلال بابا ایڈیٹوریم، جہلم تحصیل پنڈ دادن خان میں برنی کالج نزد بائی پاس پنڈدادن خان،27مارچ کو ہری پوربندن شادی ہال مین جی ٹی روڈعلی خان ہری پور،28مارچ کومانسہرہ میں مسجد طٰحہ صفدر روڈنزد عبد اللہ ہاؤس مانسہرہ،اٹک تحصیل فتح جھنگ پیرا ڈائز میرج ہال مین راولپنڈی روڈ فتح جھنگ، 29مارچ کو مانسہرہ مسجد طٰحہ صفدر روڈ،راولپنڈی تحصیل کہوتا راولپنڈی روڈ کہوتا کلب،29مارچ کو مانسہرہ مسجد طٰحہ صفدر روڈ،راولپنڈی تحصیل کہوتہ راولپنڈی روڈ کہوتہ،31مارچ کو راولپنڈی تحصیل گوجر خان جناح ہال ،راولہ کوٹ پونچھ ٹورزم ہوٹل بنک روڈراولہ کوٹ ،یکم اپریل جہلم اسلامیہ ہائی سکول بوائز ہال کچہری روڈ جہلم،مظفر آباد نیلم ویو ہوٹل ،نیلم ویلی روڈ مظفر آباد،2اپریل چکوال کمیونٹی سنٹر چکوال میں،کوٹلی بلدیہ ہال کوٹلی،3اپریل اٹک TUPELمارکی چائنہ چوک حاجی شاہ روڈاٹک،4اپریل راولپنڈی تحصیل ٹیکسلہ واہ کینٹ حسن آبادرائل سنز ہوٹل مین جی ٹی روڈ ٹیکسلہ،خوشاب گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہر آباد دسٹرکٹ خوشاب،5اپریل میر پور گورنمنٹ پوسٹ کالج علامہ اقبال روڈ چوک شاہ دین میر پور،7اپریل میانوالی گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میانوالی سٹی،دیامیرگورنمنٹ ہائی سکول چلاس،8اپریل گلگت قرا قرم یونیورسٹی ہال ،ڈیرا اسماعیل خان گورنمنٹ ڈگری کالج،9اپریل بھکرایڈیٹوریم ہال ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بھکر،10اپریل سکردو بلتستان ڈسٹرکٹ کونسل ہال سکردو،میاں والی تحصیل عیسیٰ خیل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کمر مشنی عیسیٰ خیل،14اپریل تا19اپریل تک راولپنڈی مدینتہ لحجاج سیکٹر1-14نزد کوہ نور مل اسلام آبادمیں حج ٹریننگ پروگرامات تشکیل دئیے گئے ہیں سرکاری عازمین حج کو لازمی شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

شیڈول

مزید :

صفحہ آخر -