وزیراعلیٰ کا آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں وین کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ کا آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں وین کھائی میں گرنے سے قیمتی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں لائن آف کنٹرول کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے زخمیو ں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -