تحریک انصاف کی نئی رکنیت سازی مہم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام

تحریک انصاف کی نئی رکنیت سازی مہم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام

  

لاہور(شہزاد ملک سے) تحریک انصاف کے مختلف دھڑوں میں چپقلش کے باعث نئی ممبرسازی مہم خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی،چیئرمین تحریک انصاف نے آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کو زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کے ساتھ مشروط کردیا۔تفصیلات کے مطابق اب تک ملک بھر سے صرف30 لاکھ کے قریب پی ٹی آئی کی نئی ممبر شپ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے جو70لاکھ کا ٹارگٹ مقرر رکھا تھا۔تحریک انصاف ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندرونی اختلافات اور کچھ رہنماؤں کو ایک حد سے زیادہ اہمیت دینے کی وجہ سے نظر انداز ہونے والے پارٹی رہنماؤں کی طرف سے رکنیت سازی مہم میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -