ایڈز کے مرض میں اضافہ کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

ایڈز کے مرض میں اضافہ کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ضلع سرگودھا میں ایڈز کے مریضوں میں روز بروز بڑھتے اضافے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ضلع سرگودھا میں ایڈز کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔متاثرہ مریضوں کی تعداد اب تک 250سے زائد ہو چکی ہے۔خواتین اور مردوں سمیت بچے بھی اس خطرناک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ضلع میں تیزی سے وائرس پھیلنے کی وجہ سے لوگ وہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس خطرناک بیماری کے بڑھتے ہوئے وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔محکمہ صحت کو پابند کیا جائے کہ ضلع سرگودھا میں اس سلسلے میں سپیشل سینٹرز قائم کیے جائیں تاکہ وہاں کے رہائشیوں کو اس خطرناک اور جان لیوا بیماری سے بچایا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -