ملکی ترقی اور خوشحالی کڑے احتساب کے بغیر ممکن نہیں

ملکی ترقی اور خوشحالی کڑے احتساب کے بغیر ممکن نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) چیئرمین جنرل (ر)راحیل شریف لورزفورم جاوید اقبال بٹ نے کہاہے کہ ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں کے کڑے احتساب کے بغیر ناممکن ہے ۔ ملکی خزانوں کو کرپشن اور اقرباپروری کی نظر کرنے والے ٹولے سے پائی پائی کی وصولی پوری قوم کا متفقہ مطالبہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ سپریم کو رٹ آف پاکستان کے بلاامتیاز فیصلوں نے انصاف کا پرچم سربلند کردیا ہے ۔ ارض وطن کے غیور عوام اعلیٰ عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انشااللہ ملک میں انصاف کی حکمرانی ، قانون کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا ۔
جاوید اقبال