تحریک انصاف نے ووٹ کے تقدس کی اہمیت بیدار کی

تحریک انصاف نے ووٹ کے تقدس کی اہمیت بیدار کی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی نائب صدراور امیدوار پی پی 161 نیلم حیات نے کہاہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے عام آدمی کے وسائل سے عیاشیاں کرنے والے کرپٹ حکمران ٹولے کا انجام مکافات عمل ہے ۔ عوام غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ حکمران جماعت ذاتی جائیدادیں اور اثاثے بنار ہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام میں شعور اور ووٹ کے تقدس کی اہمیت بیدار کی ہے ۔ عوام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن اور اقرباپروری کے فرسود ہ نظام سے نجات دلوانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں

نیلم حیات

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -