ولی عہدکے بیرونی دوروں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے،سعودی علماء کمیٹی

ولی عہدکے بیرونی دوروں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے،سعودی علماء کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی علماء کمیٹی کی جنرل کونسل نے کہا ہے کہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کے بیرون ملک دورے دوررس ثابت ہو نگے جس کے اثرات نہ صرف عالم عرب بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہونگے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی نے علماء جنرل کونسل کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت جس دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے اس کے خطرنا ک نتائج سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلہ میں ولی عہد کے دوروں کا بنیادی مقصد قیام امن کے لئے کوششیں کرنا اور عالمی سطح پر دوستی کو فروغ دینا ہے۔سعودی علماء کمیٹی نے ولی عہد مملکت کے حالیہ دورہ امریکہ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی مثالی قیادت میں مملکت سعودی عرب دنیا بھر میں انتہائی اہم کردارادا کررہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -