آئی ایم ایف کی شرائط سے روپے کی قدر کم ہو رہی ہے

آئی ایم ایف کی شرائط سے روپے کی قدر کم ہو رہی ہے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح114.50روپے پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرضوں کے حصول کیلئے ان کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے روپے کی قدر کم کرنا چاہتی ہے اور روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو ملکی معاشی صورتحال کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے چند گھنٹوں میں پاکستان پر واجب الاد ا قرضوں میں 400 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے پاکستان مزید قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ۔

کامران

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -