حکومت کی تمام شعبوں میں کارکردگی اچھی ہے،زمرد یاسمین

حکومت کی تمام شعبوں میں کارکردگی اچھی ہے،زمرد یاسمین

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تعلیم سے لیکر صحت اور سے خودکفالت تک خواتین کی ترقی کے لیے بہترین اقدامات کئے ہیں جن کے تحت اب تک 130,028خواتین 6.50بلین کے تعلیمی وظائف حاصل کر چکی ہیں۔زیور تعلیم پروگرام کے تحت پسماندہ علاقوں کی 4,50,000 بچیاں ثانوی تعلیم کے لیے ماہانہ وظائف وصول کر رہی ہیں۔ 2012 سے اب تک 90نئے گرلزکالجز بن چکے ہے ۔ بیشتر کالجز میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے ۔326 ایمبولینسسز پورے پنجاب میں حاملہ خواتین کی ضروریات پوری کر رہی ہیں۔836,200خواتین کو وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم کے تحت بلاسود قرض فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے قانونی تحفظ کے لیے 65 سے زائد ترامیم متعارف کروائی جا چکی ہیں ۔

زمرد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -