مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والا کس کیساتھ مخلص ہوسکتا ہے؟ پرویز رشید
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اطلاعات ومسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جو اپنے لیڈر کا مشکل وقت میں ساتھ چھوڑتا ہے وہ کس کیساتھ مخلص ہوسکتا ہے؟، وہ اپنے عوام نہ اپنے اقدار کیساتھ مخلص ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا چودھری نثار کی مثال اس شخص جیسی ہے جو خود کو بڑا پارسا سمجھتا ہے پھر وہی پارسا مشکل وقت میں اپنے لیڈر کا ساتھ چھوڑ دے۔ پارسا شخص کو جہاں موقع ملے لیڈر کو چھرا بھی گھونپے۔ پار سا ئی، اخلاقیات، انسانی قدروں کا اندازہ رویئے سے ہو جاتا ہے۔