تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی کی مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی کی مختلف قراردادیں اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے لاہور چڑیا گھر میں قیمتی جانوروں کی ہلاکت کیخلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع کرادی۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سفارشی تعیناتیوں کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں درجنوں اسامیاں خالی ہیں جن پر حکومت کی جانب سے میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ صحت کی ناقص پالیسی، عطائی ڈاکٹرز اور حجاموں کے خلاف شکنجہ تنگ نہ کرنے کی وجہ سے پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔