الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں ڈسپلے سنٹر قائم کر نے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا ملک بھر میں ڈسپلے سنٹر قائم کر نے کا اعلان

  

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 26 مارچ سے ڈسپلے سینٹر قائم کر د یئے ہیں۔ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج ، اخراج اور کوائف کی درستگی کیلئے ملک بھر میں 14487 ڈسپلے سنٹرز قائم کئے ہیں جوکہ 26 ا مارچ 2018 سے چاروں صوبوں اور فاٹا میں عوام کی سہولت کیلئے کھول دئیے جائیں گے۔ان ڈسپلے سنٹرز میں پنجاب 7928 سندھ 2585خیبر پختونخوا 2545بلوچستان 1429شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے نادرا کے تعاون سے الیکشن 2013ء کے بعد سے لے کر 2018ء کے ابتدا تک جن شہریوں نے نیا شناختی کارڈ بنوایا ہے ان کے ناموں کے اندراج کو انتخابی فہرستوں میں یقینی بنایا ہے۔ مزید براں ایسے تمام ووٹروں کے ووٹ حذف کئے ہیں جن کی نادرا کے ریکارڈ میں فوتئدگی درج ہے یا وہ پاکستان کی شہریت ترک کر چکے ہیں یا کسی بھی وجہ سے ان کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ نئے ووٹروں کے اندراج اور فوت شدہ ووٹوں کے اخراج کے بعد ابتدائی انتخابی فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور انہیں ڈسپلے سنٹرز میں عوام الناس کے معائنہ کیلئے رکھا جائے گا۔ اور شہریوں کو یہ موقع فراہم کی جائے گا۔ کہ وہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے انتخابی فہرستوں میں درج ووٹوں کی جانچ پڑتال کریں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو اندراج ، اخراج اور درستگی کرائیں۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قومی مستقبل سازی کیلئے نوجوان مرد و خواتین کا ووٹ اندراج اور جمہوری عمل میں شرکت کرنا بہت ضروری ہے عام انتخابات 2018ء سے پہلے یہ تمام پاکستانیوں کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج کو یقینی بنائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -