کے ٹو کنگز کے زیر اہتمام امن کے سفیر موٹرسائیکلوں پر 7000کلو میٹر سفر پر روان

کے ٹو کنگز کے زیر اہتمام امن کے سفیر موٹرسائیکلوں پر 7000کلو میٹر سفر پر روان

  

ہ

لاہور(جنرل رپورٹر)یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کے ٹو کنگز ٹورسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی سیاح مقصود چغتائی اور صدر تنظیم علی احمد طاہر کی زیر قیادت نڈر اور بے خوف مہم جو موٹر سائیکلسٹس پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں کا 7 ہزار کلومیٹر ’’پاکستان امن سفر‘‘ کے لئے پریس کلب سے روانہ ہوگئے۔ اس غیر معمولی اور مہماتی سفر کے دوران وہ تاریخی اور تفریحی مقامات جائیں گے اور اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔دوران سفر مختلف مقامات پر مقامات پر مصنف مقصود چغتائی کی کتابوں ’’قلم کا مزدور‘‘، ’’رہنمائے اسکاؤٹس‘‘، ’’چلتا پھرتا انسائیکلو پیڈیا‘‘اور بنکنگ گائیڈ کی تقریب پذیرائی بھی ہوگی۔

کے ٹو کنگز

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -