فسادیوں نے جہاد کے نام پر انتہاپسندی کو فروغ دیا،ثروت قادری

فسادیوں نے جہاد کے نام پر انتہاپسندی کو فروغ دیا،ثروت قادری

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فساد برپا کرنیوالوں کے خلاف ریاست ایکشن میں ہے ،فسادیوں نے جہاد کے نام پر فساد اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ، امن وسلامتی کی پہچان پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کرنیوالے ناکام رہیں گے ،ہمارے اسلافواکابرین نے وطن عزیز سے وفا، امن وسلامتی رکھنے کی گھٹی پلائی ہے ،پاکستان ہماری شان آن اور پہچان ہے کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہر میلی آنکھ کو پھوڑنا جانتے ہیں ،پاکستان کی بقاء وسلامتی ہمیں اپنے جان ومال سے زیادہ عزیز ہے ،23مارچ کو پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھرمیں عظیم الشان یوم وفائے وبقائے پاکستان ریلی نکالی جائے گی ،اکابرین پاکستان کی قربانیاں اور ان کی وطن پاک کے لئے کی جانیوالی جدوجہد ہمارے دل ودماغ میں پیوست ہے ،ہماری نسلیں پاکستان کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی،پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچانے کیلئے بانیاں پاکستان کی اولادیں ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگی ،پاک فوج نے دہشتگردی کی کمر توڑ کر امن وسلامتی کے فلسفے کو فروغ دیا ہے ،دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں خود ساختہ جہاد کا اعلان کرنے والے فسادی اور بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں ، ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی یونیوارسٹی کے تحت گورنر ہاؤس میں ہونے والے پیغام پاکستان کی تقریب میں امن کا نشان پاکستان کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

ثروت

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -