سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی، موڈیز

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی، موڈیز

  

اسلام آباد (این این آئی) عالمی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز )نے کہا ہے سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی، پا کستا ن کے تجارتی خسارے میں اضافہ سی پیک درآمدات کے سبب ہے اور ترسیل زر مزید بہتر ہونے کے امکان ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو اپنی رپورٹ میں موڈیز نے کہا ہے پاکستان میں مقامی طلب کے سبب بیرون کھاتوں پر دباؤ ہے۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ کر نٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کی وجہ ہے۔ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا پاکستان میں برآمدات اور ترسیلات زر مزید بہتر ہونے کے امکان ہیں، خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ترسیلات بڑھ سکتی ہیں ، مقامی وجوہات اور سی پیک سرمایہ کاری مضبوط نمو کا سبب ہوگا، زر مبا د لہ ذخائر 34 مہینوں کی کم ترین سطح 12.1ارب ڈالر ہوگئے ، مرکزی بینک کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں جبکہ مالی سال 2018ء میں معاشی نمو 5.5 فیصد رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات سے پہلے شرح سود میں جارحانہ اضافے کی توقع نہیں، رپو ر ٹ کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے سے قرض لینے میں مشکل نہیں ہوگی۔ عالمی مارکیٹ سے پیسہ لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، پاکستان کے قرضوں میں بڑا حصہ بیرونی قرضہ ہے۔ پاکستان 2012ء سے 2015ء تک گرے لسٹ میں رہا ہے۔ پاکستان 2012ء تا 2015ء تک آئی ایم ایف پروگرام میں بھی گیا۔

موڈیز

مزید :

صفحہ آخر -