چیف جسٹس آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار آج بروز جمعرات سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے ۔اس مقصد کے لئے ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیاہے۔چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ کے روبرو لاہور میں سابق وزیر خزانہ اور نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے پارک کی جگہ پر سڑک بنانے کے خلاف معاملے کی سماعت ہو گی، اس کے علاوہ فل بنچ کے رو بروجعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مدثر از خود نوٹس اور سندھ پولیس میں پولیس افسران کی آوٹ آف ٹرن پروموشنزکے معاملات پر بھی سماعت ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -