جناح ہسپتال،مریضوں کو سہولیات میں بہتری کے لئے کمیٹی قائم

جناح ہسپتال،مریضوں کو سہولیات میں بہتری کے لئے کمیٹی قائم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیا کی زیر صدارت ہسپتال انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران جناح ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی و حادثات میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے ایمرجنسی سہولیات کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کو مزیدبہتر بنانے اور مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات زیربحث آئے۔ اس موقع پر پروفیسر راشد ضیاء نے ہسپتال کے انتظامی ڈاکٹروں اور پروفیشنلز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو شعبہ حادثات و ایمرجنسی میں دستیاب سہولیات کو مزیدبہتر بنانے اور ان میں اضافے کے لئے سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں رائیونڈ دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات اور خصوصی نگہداشت کے حوالے سے اظہاراطمینان کیا گیا۔ پروفیسر راشد ضیاء اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرسہیل ثقلین نے جناح ہسپتال کے پروفیسروں، ڈاکٹروں، نرسز و دیگر سٹاف کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

جناح

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -