ایم ایم اے کامنشور جمہوری اقدار کا آئینہ دار ہو گا،ساجد میر

ایم ایم اے کامنشور جمہوری اقدار کا آئینہ دار ہو گا،ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کی دستورکمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا منشور قرآن وسنت اور جمہوری اقدارکا آئینہ دار ہو گا ۔ جسے عام انتخابات سے کافی پہلے منشور تیارکرلیا جائے گا جوعوامی امنگوں اور دینی قوتوں کا حقیقی ترجما ن ہو گا ۔جس میں اسلام میں دیے گئے عورتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی جائے گی ۔ ملک میں دین اور دینی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔نظریہ پاکستان جو ہماری اساس ہے کی روشنی میں اسلام کے عملی نفاذ کا خاکہ بھی پیش کیا جائے گا ۔ کراچی سے لاہور پہنچنے پر اپنے مرکزی دفتر راوی روڈ میں علماء کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل ایک بڑی پیش رفت ہے ۔ تمام قائدین نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو اپنا صدر چنا ہے ۔اور اسی طرح لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے ۔ دیگر عہدوں میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے ۔