قادیانیوں کو اقلیت قراردینے کا سہراء شہداء ختم نبوت کے سر ہے،علماء

قادیانیوں کو اقلیت قراردینے کا سہراء شہداء ختم نبوت کے سر ہے،علماء

  

لاہور (پ ر)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے زیر اہتمام مارچ1953ء کی تحریک مقدس ختم نبوت کے ہزاروں شہداء کی یادمیں کل مسالک’’ شہداءِ ختم نبوت کانفرنس‘‘ مولانا محمد حنیف حقانی کی صدارت میں ایوان مشائخ شالیمار روڈ لاہور میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چاروں مسالک علماء علامہ محمد ممتاز اعوان، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری،مولانا محمد یوسف احرار، مولانا رجیع اللہ خان ہزاروی،مولانا غلام حسین نعیمی،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی،علامہ وقار الحسنین نقوی،پیر جمشید نورانی، مسلم لیگی راہنما محمد شوکت کشمیری، الحاج محمد ناصر ،علامہ یونس ریحان، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، حافظ رضوان الدین صدیقی،ڈاکٹر شاہد نصیر ،خاکسار ماجد حکیم،پیر ایس اے جعفری ، حافظ یعقوب شاہ اور عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہرا شہداءِ ختم نبوت کے سر ہے 1953ء کی تحریک مقدس ختم نبوت میں 10ہزار شہداءِ ختم نبوت نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے آقا ؐ کی نبوت و رسالت کی لاج رکھی انہوں نے کہا کہ آج پھر یہودی و قادیانی لابی 73ء کے متفقہ آئین کی اسلامی شقوں بالخصوص تحفظ ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانیکی سازشیں کررہی ہے جنہیں غیور مسلمان ملیامیٹ کردینگے ۔

علماء

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -