جیل وارڈر بھرتی نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات کوموقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم

جیل وارڈر بھرتی نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات کوموقف سن ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے جیل وارڈر بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔یہ درخواست سخاوت علی نامی شہری نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے سینٹرل جیل راولپنڈی میں وارڈر کی پوسٹ کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کیا، میرٹ پر پورا اترنے کے باجود اسے تقرر نامہ جاری نہیں کیا جارہا۔ ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کے باجود نوکری نہ دینا بد نیتی پر مبنی اقدام ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -