سفاری چڑیا گھر کے ٹکٹنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

سفاری چڑیا گھر کے ٹکٹنگ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ سفاری زو لاہور کے ٹکٹنگ کے نظام کو جدیدخطوط پر استوار کیا جائیگا اس سلسلہ میں ای ٹکٹنگ کا نظام رائج کرنے بارے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں سفاری زو لاہور میں ای ٹکٹنگ کے اجراء کے حوالے سے آئی ٹی ماہرین سے بریفنگ لیتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سفاری زو چودھر ی شفقت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلا ئف پبلسٹی اینڈ ریسرچ سیل عامر مسعود اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ڈی جی وائلڈلا ئف نے کہا کہ سفاری زو میں تفریح کیلئے آنیوالے سیاحوں کوسہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفاری زو کے داخلی دروازے سے تقریباً 300میٹر پہلے ایک ٹال پلازہ بنایا جائیگا جہاں سیاح گاڑی چیکنگ کے بعد ٹکٹ حاصل کرکے داخل ہوسکیں گے ۔خالد عیاض خان نے ای ٹکٹنگ کے حوالے سے بریفنگ میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگا ن کو ہدایت کی کہ ای ٹکٹنگ کیلئے قائم کئے جانیوالے ٹال پلازہ کی 3سے 5لین بنائی جائیں تاکہ سیاحوں کی انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے ۔انہوں نے کہا کہ سفاری زوانتظامیہ کی ضرورت کے مطابق منصوبہ میں تبدیلی لائی جائے اوراس ضمن میں آنیوالے ممکنہ اخراجات کی مکمل تفصیل بھی پیش کی جائے تاکہ محکمہ حتمی فیصلہ کرکے اس منصوبے پر عملدرآمد شروع کروا سکے ۔
خالد عیاض