عوامی رکشہ یونین کا پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلافریلی نکالنے کا اعلان

عوامی رکشہ یونین کا پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلافریلی نکالنے کا اعلان

  

لاہور(پ ر) عوامی رکشہ یونین پاکستان 25 مارچ کو جان لیوا مہنگائی، ظالمانہ چالانوں،مسلسل بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں کے خلاف کنال روڈ سے ایکسپو سینٹر تک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالے گی جس میں سینکڑو ں نوجوان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکرشریک ہوں گے جبکہ ریلی کے پورے روٹ پر نوجوان پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے ریلی کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری کریں گے جبکہ راستے میں ایم این اے جمشید دستی بھی ریلی میں شامل ہو جائیں گے۔ ایکسپو سینٹر کے سامنے پہنچنے کے بعد بہت بڑا جلسہ ہوگا جہاں پہلے سے موجود ہزاروں رکشہ ڈرائیور احتجاجی ریلی میں شریک نوجوانوں کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پرمجید غوری اپنی سیاسی پارٹی بنانے اور آئندہ کے لائح عمل کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید ٖغوری نے جوہر ٹاؤن میں مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25مارچ کے دن پاکستان میں نئی سیاسی پارٹی کا اضافہ ہو جائیگا۔ جو باقی تمام سیاسی پارٹیوں سے مختلف ہوگی۔آج کل ملک میں اقتدار بچانے اور اقتدار میں آنے کی سیاست ہو رہی ہے جبکہ کسی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ ہم عوام کو اتنا باشعور بنا دیں گے کہ انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی کی محتاجی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈالر 8روپے مہنگا ہو گیا عام عوام مزید ہزاروں کی مقروض ہوگئی گھر میں پڑی جمع پونجی ڈی ویلیو ہو گئی۔جبکہ اشرفیہ کو کروڑوں کا فائدہ ہوگیا۔

مجید غوری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -