سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس

سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد کی صائمہ جاوید کی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صائمہ جاوید کو 29 مئی 2008 ء میں گریڈ 17 میں بھرتی کیا گیا تھا ،وہ گریڈ 18 میں ترقی کی اہل ہیں، مگر محکمہ کی جانب سے انہیں ترقی کے لئے نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق ترقی دینے کا حکم دے ۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -