ثریا عظیم ہسپتال میں غریبوں کو تمام طبی سہولتیں دیں گے،ذکر اللہ مجاہد

ثریا عظیم ہسپتال میں غریبوں کو تمام طبی سہولتیں دیں گے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم (وقف) ہسپتال ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ غریب اور متوسط مریضوں کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ رو زانہوں نے ثریا عظیم (وقف ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، انچارج شعبہ آڈٹ ثریاعظیم ہسپتال محسن بشیر ، منیجر اکاؤنڈنٹس واجد عباسی و دیگر ذمہ داران موجو د تھے۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی کما کر اپنے بچوں کو کھلانا مشکل ترین کام ہو چکا ہے وہا ں ایسے میں علاج معالجہ کی سہولیات ان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھاٹی کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میںآئے روز اضافہ کر دیا جاتا ہے جس کا نقصان غریب عوام کو بھگتنا پڑتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کا غیر معیاری ادویات سے واسطہ پڑتا ہے تو دوسری طرف آئے دن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ان کوبیمار کر دیتا ہے ۔ گذشتہ ایک سال سے 100فیصد سے زیادہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے مگر حکومت کی طرف سے ڈرگ ریگولیٹری اور ملٹی نیشنل دوا سازکمپنیوں کے ساتھ ادویات کی قیمتوں کے بارے میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ۔ مختلف عارضوں میں مبتلا غریب اور بیمار مریض سستی ادویات سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت اس حوالے سے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے اور ڈرگ ریگورلیٹری اتھاٹی کے نظام کو موثر بنانے اور تاکہ عوام کو سستی اور معیاری جان بچانے والی ادویات میسر ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -