ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقرر عدالتی فیصلے سے مشروط

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقرر عدالتی فیصلے سے مشروط

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تقرر کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس فرخ عرفان خان نے اس سلسلے میں ظہور اکبر ملہی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔درخواست میں ڈی جی سول ایوی ایشن کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نبیل کاہلوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرر کے لئے اشتہار میں امیدوار کی عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 62 سال مقرر کی گئی، درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والا پائلٹ یا سول ایو ایشن کا تجربہ کار افسر ہی ڈی جی تعینات ہو سکتا ہے ،درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ 62 برس تک عمر کی حد مقرر ہونے سے ایوی ایشن کے سینئر افسران کے حقوق متاثر ہوں گے ، اس لئے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرر کے لئے 62 برس کی حد مقرر کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے ،تجربہ کار افسر کو ہی ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -