ڈسٹرکٹ افسر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کی ٹرانسفر کیخلاف دائردرخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ افسر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کی ٹرانسفر کیخلاف دائردرخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ افسر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کی ٹرانسفر کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد شکیل کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمد شکیل کو یکم جنوری 2017 کو 3 سال کے لئے فیصل آباد میں تعینات کیا گیا ،ایک سال کے بعد ہی اس کاسیاسی بنیادوں پر تبادلہ کر دیا گیا اور اسے میونسپل افسر جھنگ لگا دیا گیا،جو حکومتی پالیسی کی واضح خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس کا ٹرانسفر آرڈر کالعدم کیا جائے ،عدالت نے درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بجھوا تے ہوئے نمٹا دی۔

مزید :

صفحہ آخر -