پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کرینگے،عبدالوحید روپڑی

پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کرینگے،عبدالوحید روپڑی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہلحدیث پنجاب ے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے لبرلزم کے آگے دیواربنیں گے ، امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آجائے اور بیت المقدس سے متعلق متنازعہ فیصلہ واپس لے، اسلامی ممالک جرات مندانہ پالیسیاں وضع کریں،شام فلسطینبیت المقدس برماکے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، مسلم حکمران جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں غیر ملکی قوتوں کے ایماء پر کچھ قوتیں ملکی سیاست میں مداخلت کررہی ہیں جو کہ ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے ، ملک میں ختم نبوت سے متعلق مسئلہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے بل کی متفقہ منظوری کے بعد حل ہوچکا ہے جس کے بعد مزید اقدامات باہمی مشاورت سے اٹھائے جانے چاہئیں اس کیلئے تنہا پرواز نہیں ہونی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -