قائمہ کمیٹی برائے دفاع کامیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرزکادورہ

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کامیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرزکادورہ

  

اسلام آباد(آئی این پی) قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا۔ترجمان پی ایم ایس اے چیئرمین شیخ روحیل اصغرکی سربراہی میں کمیٹی ارکان کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی صلاحیتوں، بحری قزاقی کیخلاف آپریشنوں اورریسکیومشنوں پر بریفنگ دی گئی۔قائمہ کمیٹی ارکین کے دورے کے موقع پر انھیں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی استعداد بڑھانے اور جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔کمیٹی کے اراکین نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول کابھی دورہ کیا اور اس کے مختلف آپریشنل سرگرمیوں کا مظاہرہ دیکھا۔کمیٹی ارکان نے جہاز پرافسران اورجوانوں سے بھی ملاقات بھی کی۔ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پاکستان میر ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جاری منصوبوں پراظہاراطمینان کیا۔

قائمہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -