گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، خادم رضوی، پیر افضل قادری

گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، خادم رضوی، پیر افضل قادری
 گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، خادم رضوی، پیر افضل قادری

  

گجرات (بیورو رپورٹ) قانون ختم نبوت بحال کرانا اعزاز ہے مجرم تبدیلی کرنے والے ہیں قوم ختم نبوت کے مجرموں اور شہدائے فیض آباد کے قاتلوں کیخلاف رپورٹ اور سزا کی منتظر ہے فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد نہ کرکے ملکی حالات خراب کرنے کی خطرناک سازش کی جارہی ہے ،ن خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے دیگر قائدین نے مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہؐ اپنا عظیم اور پاکیزہ مشن جاری رکھے گی۔ د ین اسلام اور وطن عزیز کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے جانیں قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔مدارس خانقاہوں اور علماء ومشائخ کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر معاہدہ فیض آباد کی پاسداری نہ کی گئی تو راست اقدام کیاجائیگا جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -