پنجاب ، 24گھنٹوں میں 840ٹریفک حادثات ، 10افراد جاں بحق ، 563شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 840ٹریفک حادثات ، 10افراد جاں بحق ، 563شدید زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے840مختلف مقامات پر گذشتہ روز 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں563افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں 399 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 410 ڈرائیور، 24 کم عمرڈرائیور 433 مسافر اور 129 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 226 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 236 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 88 حادثات میں 97 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 53حادثات میں 67 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 972 متاثرین میں788مرد اور 184 خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 675 موٹر سائیکل، 107 آٹو رکشے، 72 موٹر کاریں، 06 مسافر بسیں، 39 وین، 31ٹرک اور 95 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -