پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 6اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا، 6کانسٹیبلوں کو سنثور کی سزا

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے 6اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا، 6کانسٹیبلوں کو سنثور ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر آرڈرلی روم کا انعقاد،مختلف ریجنز کی طرف سے دی جانے والی سزاؤں پر کی جانے والی اپیلوں کی سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول غلام محمود ڈوگر نے ایک سال کی سروس ضبطگی کی سزاؤں پر نظر ثانی کرتے ہوئے 4 سب انسپکٹروں محمد اسماعیل، مظہر حسین، فضل حسین، آصف محمود اور7 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں محمد اصغر، ذوالفقار حسین، فہیم اختر، عمیر عظیم، محمد صیاب، اجمل حسین، شاہد اقبال کی سزاؤں کو معاف کیا جبکہ6کانسٹیبلوں محمد اشرف، صلاح الدین، بشیر احمد، فضل عدنان، محمد خالد اور عتیق الرحمان کی تین سال کی سر وس ضبطگی کی سزا ؤں کو سینشور میں تبدیل کر دیا۔ اسی طرح نوکر ی سے برخاست 6 ملازمین محمد عمران، عثمان سلیم، خالد زمان، افضل انجم، فاہد علی اور عاصم حسین کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے نوکری سے برطرفی کی سزاؤں کو برقرار رکھا۔اسی طرح2 ملازمین جن میں کانسٹیبل اشرف علی اور بلال صادق کی جرمانوں کی سزاؤں کومعاف کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

علاقائی -