جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر کر شہریوں کو لوٹنے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے کارروائی کر کے جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے پولیس کانسٹیبل کوگرفتار کرلیا،ملزم سی آر او برانچ سے کال ڈیٹا کا ریکارڈ حاصل کرتا اور غیر قانونی طور پر موبائل نمبر کا ڈیٹا نکال کر فروخت کر تا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے خلاف ڈائریکٹر انفورسمنٹ پی ٹی اے محمد شفیق کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران نذیرکوگرفتار کیا۔ بتایا گیا ہے ملزم عمران نذیر وہاڑی میں بطور کانسٹیبل ڈیوٹی کرتے ہوئے پی ٹی اے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹربن کر شہریوں کو لوٹتا اور سی سی پی او لاہور کے ای میل ایڈریس کی مدد سے سی آر او برانچ سے کال ڈیٹاکا ریکارڈ حاصل کر کے غیرقانونی طور پر مطلوبہ موبائل نمبر کا کال ڈیٹا ریکارڈ نکال کر فروخت کرتاتھا ۔