چوروں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں کے مال و سے محروم کر دیا

چوروں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں کے مال و سے محروم کر دیا

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون کاروں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ماجد اور فیملی سے 11لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات جبکہ لٹن روڈ میں فاروق اور فیملی سے 10لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے۔ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے سجاول اور فیملی سے 9 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،شالیمار سے ڈاکوؤں نے مقصود اور فیملی سے 8لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 7 لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے ۔مصری شاہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے لیاقت اور فیملی سے6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ، ہنجروال کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے فضل سے 4لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،اچھرہ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے رشیداور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے۔نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اقبال اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،جوہر ٹاؤن سے ڈاکوؤں نے سرور اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور ملت پارک سے نذیراحمد اور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات چھین لئے۔علاوہ ازیں گرین ٹاؤن ، نواں کوٹ اور برکی سے کاریں جبکہ ملت پارک ، ٹبی سٹی ، شاہدرہ ٹاؤن ، مزنگ ، یکی گیٹ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -