رائے ونڈ، نامعلوم افراد نے رکشوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،ملزم فرار

رائے ونڈ، نامعلوم افراد نے رکشوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،ملزم فرار

  

لاہور(خبرنگار) رائے ونڈ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے رکشوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ باڑے کمار والا میں نامعلوم افرادکھڑے ہوئے لاکھو ں روپے مالیت کے چار رکشوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا تے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرجگہ کا جائز ہ لیا اور جمشید نامی شہری کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -