سبزہ زار، فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

سبزہ زار، فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

  

لاہور(خبرنگار) سبزہ زار کے علاقہ میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نظام آباد میں واقع ایک شوز فیکٹری میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ آخری اطلاع تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔

مزید :

علاقائی -