ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی آگاہی مہم کا تیسرا روز، شہریوں کی بھرپور شرکت
لاہور(کرائم رپورٹر) سی ٹی او کی ہد ایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے آگاہی مہم کے تیسرے روز جیل روڈ اور مال روڈ پر ٹریفک آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔ٹریفک آگاہی مہم میں شہریوں کی بھرپور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے ٹریفک آگاہی مہم کے تیسرے روز جیل روڈ اور مال روڈ پر ٹریفک شعور بیداری پمفلٹ تقسیم کئے۔ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اس تقریب میں ٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی،انچارج ٹریفک ایجوکیشن ٹیم انسپکٹر نازیہ باقراور اٹلس ہنڈا کے عامر سمیت سینکڑوں شہریوں نے حصہ لیا۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اس موقع پر شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی لیکچر دیااور ٹریفک قوانین کی پاسداری پر مبنی پمفلٹ تقسیم کئے۔160