نصیرآباد ، 62سالہ شخص پرُاسرار طور ہلاک،پولیس نے لاش قبضے میں لے لی

نصیرآباد ، 62سالہ شخص پرُاسرار طور ہلاک،پولیس نے لاش قبضے میں لے لی

  

لاہور(خبرنگار) نصیرآباد کے علاقہ میں 62سالہ شخص پرُاسرار طور ہلاک ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم سے انکار پر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی چوکی فردوس مارکیٹ کے علاقہ وارث روڈ کے رہائشی 62سالہ نوشادکو گزشتہ روز صبح اس کا بیٹا جگانے کیلئے اس کے کمرے میں گیا تو دیکھا کہ اس کا والد بے سدھ پڑا تھا ،چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی موت ہوچکی تھی ۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کرضروری کارروائی کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق اس کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -