مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان پیپلزپارٹی میں شامل

مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان پیپلزپارٹی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی نے کراچی میں مسلم لیگ نون کی وکٹ اڑادی،نواز لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپورکا کہنا ہے کہ ہمایوں خان کی شمولیت سے واضح ہوگیا کہ عوام کس پارٹی کے ساتھ ہیں آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی سمیت ملک بھرمیں کامیاب ہوگی۔ وہ کیماڑی میں نون لیگی رکن اسمبلی ہمایوں خان کی رہائشگاہ پران کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو،سیکریٹری جنرل وقار مہدی،صوبائی وزراء سہیل انور سیال ،سعید غنی اورپیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے انکشاف کیا کہ میں آج سے دو سال پہلے فریال تالپور کے پاس گیا تھا اورتب سے پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون کررہا ہوں ،یہ اتحاد کا سلسلہ اس وقت سے چلا اور آج تک قائم ہے، میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے قافلے میں شامل کیا ہے میں اپنے حلقے کے لوگوں کی مشاورت سے پیپلزپارٹی میں شامل ہورہا ہوں۔ ہمایوں خان کی شمولیت کے موقع پر انکی رہائشگاہ پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس پرکارکنان نے بھرپورنعرے بازی کی اور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے۔ ایم این اے فریال تالپورکا کہنا تھا کہ ہمایوں خان کی شمولیت سے پیپلزپارٹی کے قافلے میں مزید اضافہ ہوگا،اب ہم ہر گلی میں دیکھیں گے اور پورے شہر میں لوگ دیکھیں گے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں آگے بڑھ رہی ہے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتی ہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -