2بچوں کو باپ سمیت آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم

2بچوں کو باپ سمیت آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار) سیشن کورٹ نے بچہ حوالگی سے متعلق دائر درخواست پر ایس ایچ او جوہرٹاؤن کو آج 22مارچ کو2بچوں کو باپ سمیت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خاتون مریم نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے تشدد کرکے ایک ہفتہ قبل گھر سے نکال دیا ہے اور دو بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے جس پر فاضل جج نے متعلقہ ایس ایچ او کو مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید :

علاقائی -