عدالت نے شیرخواربچی باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے شیرخواربچی باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 5ماہ کی شیرخواربچی باپ سے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے شوہردانش نے مارپیٹ کراسے گھر سے نکال دیا ہے اور کمسن بچی کو بھی چھین لیا ہے۔عدالت سے استدعا کی کہ شیرخواربچی کی باپ بہتر پرورش نہیں کرسکتا ،بیٹی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالتی حکم پر بچی اور والد کو تھانہ شاہدرہ پولیس نے عدالت کے روبرو پیش کردیا،جہاں فاضل جج نے بچی کوما ں کے حوالے کرتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔

مزید :

علاقائی -