تھانہ گلبرگ کے 4 سب انسپکٹروں اور ایک کانسٹیبل کے وارنٹ گرفتاری جاری

تھانہ گلبرگ کے 4 سب انسپکٹروں اور ایک کانسٹیبل کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انورنے 4سال پرانے چوری کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ گلبرگ کے 4 سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ ساتھ تنخواہ بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیاہے۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئے کہ عدالتی حکم کے باوجود بطور گواہ پیش نہ ہوناافسران کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔عدالت نے اس ضمن میں سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -