کرپشن کی روک تھام کیلئے ضلعی عدلیہ سے لیگل نائب کورٹس کا تبادلہ کر دیا گیا

کرپشن کی روک تھام کیلئے ضلعی عدلیہ سے لیگل نائب کورٹس کا تبادلہ کر دیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)کچہریوں میں کرپشن کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کے حکم پر ضلعی عدلیہ سے تمام لیگل نائب کورٹس کا تبادلہ کر دیا گیاہے۔ بتایاگیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری، کینٹ کچہری اور ضلع کچہری میں تعینات لیگل نائب کورٹس کا تبادلہ کیا گیا۔ماڈل ٹاؤن کچہری سے 18 ،ضلع کچہری سے 16 اورکینٹ کچہری سے 10 لیگل نائب کورٹس کا تبادلہ کیا گیا۔ وکلا ء نے عدالتوں میں نائب کورٹس کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کرپشن کی روک تھام کیلئے یہ اہم قدم ہے اوروہ جوڈیشری کے ساتھ ہیں۔

مزید :

علاقائی -