امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی، بلوچستان کو ترقی یافتہ صوبہ بنائینگے: کمانڈر سدرن کمان

امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی، بلوچستان کو ترقی یافتہ صوبہ بنائینگے: ...

  

کوئٹہ (این این آئی)کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ، اسے ترقی یافتہ صوبہ بنائینگے۔ بولان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ انشاء اللہ بلوچستان کو ترقی یافتہ صوبہ بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر کرنا ہے۔ یوتھ کواس قابل بنانا ہوگا کہ وہ صوبے کو آگے لے جانے میں پیش پیش ہو۔ ا جتنی کوتاہیاں تاریخ میں ہوئی ہیں، ان کو مدنظر رکھ کر پروگرام بنایا گیا ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے اوراسے ہم نبھائیں گے۔ سکیورٹی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے ہماری مدد کی جائے۔

کوئٹہ(صباح نیوز)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ اپاکستان نے اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا ہے اور اب افغانستان کو بھی اپنی سرحدوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان طالبان کے ساتھ تھا تو آج ہم ان کے خلاف جنگ کیوں لڑ رہے ہیں اسی طرح امریکا کی جانب سے ہم پر طالبان اور حقانی گروپ کی پشت پناہی کا بھی الزام لگایا جاتا رہا ہے جب کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود جب نائن الیون ہوا تو ہمیں نشانہ بنایا گیا۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکا ناکام ہو چکا ہے اور اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ امریکا کو افغانستان میں جنگ جیتنے کی کوشش کرنے کے بجائے جنگ ہی ختم کردینا چاہیے جس سے خطے میں پائیدار امن قائم ہونے کے امکانات زیادہ روشن ہوجائیں گے، پاکستان نے اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا ہے اب افغانستان کو بھی اپنی سرحدوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔

ناصر جنجوعہ

مزید :

صفحہ آخر -