لاکھوں کی رقم خورد برد کرنے کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاکھوں کی رقم خورد برد کرنے کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ نے جعلی چیک بک تیار کر کے مختلف لوگوں کو بلیک میل کرنے اور بینک سے لاکھوں روپے کی رقم نکلوانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ندیم کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جعلی چیک بک کے ذریعے مختلف لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا اور ملزم نے جعلی چیک پر جعلی سائن کر کے لاکھوں روپے کی رقم خورد برد کی ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی ملزم سے تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لئے10دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -