گجرات، کڑیانوالہ میں قتل ہونے والے سپین پلٹ شخص کا مقدمہ درج

گجرات، کڑیانوالہ میں قتل ہونے والے سپین پلٹ شخص کا مقدمہ درج

  

گجرات(بیورورپورٹ)کڑیانوالہ پولیس نے موضع مالووال میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل ہونے والے سپین پلٹ یاسر اقبال کا مقدمہ مقتول کی بیوی مسمات فرخ ناز کی رپورٹ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف درج کرکے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی ہے جسے بعدازاں مقامی قبرستان میں سپردخا ک کردیا گیا ایف آئی آر کے مقتول یاسر اقبال اپنی بیو ی بچوں سمیت سپین میں مقیم تھا اور وآپس پاکستان آکر جلالپورجٹاں رہائشی رہائشی پذیر تھا جسے قتل کر دیا گیا پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے علاوہ ازیں صدرکھاریاں پولیس نے جی ٹی روڈ پر پنجن کسانہ کے قریب تیز رفتارکار کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے موٹر سائیکل سوار محبوب حسین اسکی بیوی پروین اختر اور ایک موٹر سائیکل سوار عمران بوٹا کا مقدمہ متوفی محبوب حسین کے سسر اور متوفیہ پروین اختر کے والد نذیر احمد سکنہ سیرلہ آزاد کشمیر کی رپورٹ پر کار ڈرائیور محمد سیاب گل کے خلاف درج کیا ہے حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کو سپردخاک کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور کیخلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید :

علاقائی -