وزیرآباد: کار دیوار سے ٹکرا گئی، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

وزیرآباد: کار دیوار سے ٹکرا گئی، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیرآباد، سوہدرہ(نا مہ نگاران) تیزرفتارکاربے قابو ہو کر دیوار سے جاٹکرائی،33سالہ نوجوان جاں بحق، 29سالہ زخمی۔ صادق آباداسلام آبادکے رہائشی دوکزن 33سالہ نقاش اور29سالہ معین سیالکوٹ سے رشتہ داروں کی شادی سے اپنی گاڑی مہران YJB 45 پرواپس آتے ہوئے سیالکوٹ روڈپکی گڑھی کے قریب تیزرفتار کاربے قابو ہوکرقلابازی کھاتے ہوئے چونگی کی دیوارسے جاٹکرائی ۔جس کے نتیجہ میں نقاش موقع پرجاں بحق اورمعین شدیدزخمی ہوگیا۔نعش اورزخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچادیا گیا۔
نوجوان جاں بحق

مزید :

علاقائی -