حافظ آباد:ٹیچر پر تشدد، 5 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

حافظ آباد:ٹیچر پر تشدد، 5 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی قصبہ ونیکے تارڑ میں مبینہ پولیس تشدد سے شدید ذخمی ہونے والے ٹیچر ملک نذر محمد کی مدعیت میں پولیس نے اے۔ایس۔آئی روؤف سمیت 5پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل نے اس واقعہ میں ملوث تمام پولیس ملازمین کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ تشدد کے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔
دوسری جانب مقدمہ کے اندارج کے بعد متحدہ محاذ اساتذہ کی جانب سے ضلع بھر کے سکولوں کی تالہ بندی کرکے ڈی۔پی۔او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کی کال واپس لے لی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ونیکے پولیس کے ملازمین نے سرکاری سکول کے معمر ٹیچرملک نذر محمدکے گھر ایک اغواء شدہ لڑکی کی موجودگی کی مخبری پر ریڈ کیا تو وہاں سے لڑکی تو نہ ملی۔پولیس معمر ٹیچر ملک نذر محمد کو گھر سے اٹھا کر خانپور لے گئی جہاں پولیس نے مبینہ طور پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -